جھنگ میں تین روزہ پولیو مہم کاافتتاح

ہفتہ 15 اپریل 2017 22:08

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء) جھنگ میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔پولیو مہم 17سے 19اپریل تک جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطا بق ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے دو سالہ عبداللہ کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر ،قائمقام سی ای او حافظ غلام قادر ، ریاض حسین ،عشرت بھٹی ،اظہر عباس عادل،ڈاکٹر جمشید خان ،چوہدری منظور ،زرقا اظہر اور ریسکیو آفیسر علی حسنین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کاکہنا تھاکہ تعلیمی اداروں ،بس و ویگن سٹینڈز، ریلوے سٹیشن ، پارکس اوردیگر عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کو متحرک رکھا جائے تاکہ پانچ سال تک کی عمرکا کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پانچ سال تک کی عمر کے چا ر لاکھ65ہزار3سو سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے محکمہ صحت کی طرف سے 1063ٹیموں کیلئے 196ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔ 923موبائل اور97فکسڈ جبکہ 43ٹیمیں لاری اڈوں ،ریلوے سٹیشن اور چکوک میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔ ڈی سی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے ان کے مسائل سنے جبکہ صفائی اور دیگر انتظامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں