گندم خریداری مراکز پر تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے

ہفتہ 15 اپریل 2017 22:08

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء)گندم کی خریداری کے لیے قائم مراکز پر تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ضلع بھر کے تمام خریداری مراکز میں کسانوں کے لیے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطا بق حکومت پنجاب نے ضلع جھنگ کے لیے ایک لاکھ 97 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ضلع بھر میں سترہ خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں جس کے لیے افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں۔

ان مراکز میں بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ زمینداروں کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ فراہم کی جائے جبکہ ان کے لیے پینے کا پانی اور دیگر ضروری انتظامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اسلم دھول کا کہنا ہے کہ گندم کی خریداری کے لیے 1300 روپے فی من قیمت مقرر کی گئی ہے جس کے لیے گرداوریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورزمینداروں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔خریداری آئندہ چند روز تک شروع ہوجائے گی جس کی تاریخ فائنل ہوتے ہی زمینداروں کو آگاہ کر دیا جائیگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں