سرگودھا،مسافر کوچ کا تیزرفتار گاڑی سے تصادم ، 6افراد جاں بحق ،19شدید زخمی

منگل 18 اپریل 2017 21:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء) جھنگ بھکر روڈپرٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک عورت سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ19شدید زخمی ہوگئے،مرنیوالوں میں دو سکول ٹیچرشامل ہیں ،پولیس کے مطابق جھنگ سے بھکر جانیوالی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنیوالی تیزرفتارکیبن گاڑی سے ٹکرارگئی جس کے نتیجہ میںپانچ افرادموقع پرہی دم توڑگئے جبکہ تین خواتین اور چاربچوں سمیت بیس افراد شدیدزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا جن میں ایک خاتون زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی مرنیوالوں میں منکیرہ ہائی سکول کے دوٹیچربھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں تین بچے اوردوعورتیں شامل ہیں مرنے والوں میں چارکی ناخت ہوئی ہیں جن میں محمدانور،زبیراحمد،مسمات بی بی ،اور عمران شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں فرزانہ ،ریاض ،فاطمہ ،بشیر ،فیاض، سہیل،نعیم ،احسان،واجد، عبداللہ فاروق، شہزاداکمل،اللہ بخش،امتیاز،اسد،جمال شامل ہیں،زخمیوں میں چار کی حالت نازک ہے،پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں