جھنگ،انتظامیہ نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کمر کس لی

بدھ 19 اپریل 2017 23:59

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء)انتظامیہ نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کمر کس لی۔ڈی سی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر محکمہ صحت اور ضلع کونسل کی ٹیم نے چنڈپل پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ عطائی رفیق احمد ملک کے کلینک کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اور ضلع کونسل کی مشترکہ ٹیم نے ڈی سی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر جھنگ کے نواحی علاقے چنڈپل پر مبینہ عطائی رفیق احمد ملک کے کلینک پر چھاپہ مارا جہاں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے تھے اورصفائی کا معیار ناقص تھا، مریضوں کو بیڈ پر طبی امداد دینے کی بجائے ٹوٹی ہوئی چارپائیو ں پرعلاج معالجہ جاری تھا۔

کلینک میں گندی سرنجیں موجود تھیں جبکہ آپریشن کے اوزار بھی ناقص اور پرانے تھے جس پر ٹیم نے سامان قبضہ میں لے لیا اور کلینک سیل کر دیا،کارروائی کرنے والی ٹیم میں روف گجر،چوہدری عبدالغفار،عامر رشید اور ڈاکٹر جاوید شامل تھے ٹیم نے بتایا کہ کارروائی ڈی سی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر کی گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ کلینک میں شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں