’شریف خاندان کی لوٹ مار پر کوئی پوچھنے والا نہیں، بلاول بھٹو زرداری

ایک وزیر اعظم کو تین دو پر کچھ نہیں کہا جاتا، دوسرے کو چار تین پر پھانسی دے دی جاتی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز نے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا ، تھوڑی سی بھی شرم و حیا ہے تو فوراً استعفیٰ دیں، عوام نے لوڈ شیڈنگ پانامہ اور مسائل پر فیصلہ آپ کے خلاف دے دیا ، شاہ جیونہ میں تقریب سے خطاب

جمعہ 21 اپریل 2017 21:28

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ ملک میں 2 قانون ہیں ہم ایک پاکستان طاقتور اور کمزور غریب اور امیر کیلئے ایک قانون چاہے ہیں نواز شریف 2 سینئر ججوں کی جانب سے نااہلی کے بعد شرم حیات کریں اور مستعفی ہوں شاہ جیونہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے فیصل صالح حیات اور خالد کھرل کی پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کیا اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کے کل ہونے والے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ یہاں دو پاکستان اور دو قوانین ہیں یہاں شریفوں کیلئے ایک اور عام عوام کیلئے دوسرا قانون ہے شریف خاندان لاہور ماڈل ٹائون میں قتل و غارت کرے اور لوٹ مار کرے تو انہیں کوئی نہیں پوچھتا ان پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا ججز فیصلہ نہیں کر سکے تو اس اس جے آئی ٹی کی کیا حیثیت ہوگی جس مین ان کے اپنے افسر مقرر ہوں گے جہاں ایک وزیراعظم کو بغیر ثبوت پھانسی دی جاتی ہے اور ایک وزیراعظم ثبوتوں کے باوجود بری کیا جاتا ہے جہاں شریف عدلیہ پرحملہ کرکے بھی بچ جائیں اور گیلانی ایک خط نہ لکھنے پر فارع ہوجائے ہمیں دو پاکستان اور دو قانون نہیں ایک پاکستان غریب اور امیر طاقتور اور کمزور حکمران اور عام آدمی کیلئے ایک ہی قانون ہو انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز نے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا اگر ان میں تھوڑی سی بھی شرم و حیا ہے تو فوراً استعفیٰٰ دیں عوام نے لوڈ شیڈنگ پانامہ اور مسائل پر فیصلہ آپ کے خلاف دے دیا ہے اور ’’مک گیا تیرا شو نواز گو نواز گو نواز‘‘۔

(عابد شاہ)

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں