ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

بدھ 3 مئی 2017 22:58

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) ٹریفک کے ایک حادثہ میں دو افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرہ روڈ پر جھنگ سے پانچ میل کے فاصلے پر ایک تیز رفتار کار گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد سجاد اور ذیشان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122نے زخمیوں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ ایک زخمی ڈاکٹر نعیم کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں