آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد

بدھ 3 مئی 2017 22:58

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جھنگ کی تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں ،پریس کلب و یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب لیاقت علی انجم،صدر یونین آف جرنلسٹ معصب فاروق،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ظفر نول،طاہر انجم ،محمد اکمل ملک نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود حقائق بیان کرنے پر صحافیو ں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے اور اسے اس مقام پر لانے میں صحافیوں نے لازوال قربانیاں دی ہیںاس میں کوئی شک نہیں کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے اور وہ جو کچھ دیکھتا ہے اسے ہی اپنے قلم اور کیمرہ کی زینت بناتا ہے موجودہ حالات میںصحافت کرنا انتہائی مشکل عمل ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان اور دنیا بھر کے صحافی سچ کو سامنے لانے میں جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے صحافی کو کئی مسائل کا سامنا ہے، سیمینار کے آخر میں صحافتی فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہونے والے صحافیوں کے لیے خصوصی دعاکی گئی اور اس جدوجہد میں شامل تمام صحافیوںکو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں