ممتاز سینئر صحافی ریاض جاوید کے بڑے بھائی مہر محمد اکرم مختصر علالت کے بعد انتقال پا گئے، رسم قل(آج) کی جائے گی

منگل 9 مئی 2017 14:57

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء) ممتاز سینئر صحافی ریاض جاوید کے بڑے بھائی مہر محمد اکرم گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال پا گئے۔

(جاری ہے)

مرحوم کا جسد خاکی ان کی رہائشگاہ بستی عطا والی نزد اسٹیشن چوک جھنگ صدر سے اٹھایا گیا اور نماز جنازہ غلہ منڈی گرائونڈ میں اد ا کی گئی جس میں ضلعی انتظامی و پولیس افسران ، مختلف سرکاری و نیم سرکاری محکموں کے افسران ، کئی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز ، بعض ارکان اسمبلی ، بلدیاتی اداروں کے منتخب ارکان ، محکمہ تعلقات عامہ ، قومی سرکاری خبر رساں ادارے کے حکام ، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں ، صنعتکاروں ، وکلاء، علماء ، جھنگ یونین آف جرنلسٹس ، پریس کلب جھنگ ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران و ممبران ، دانشوروں ، تاجروں ، اساتذہ ، کاروباری افراد اور سول سوسائٹی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں مہر محمد اکرم مرحوم کو اشک بار آنکھوں کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان ٹوبہ روڈ جھنگ صدر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم و مغفور کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل و قرآن خوانی آج 10مئی بروز بدھ کی صبح 8بجے ریاض جاوید کی رہائشگاہ بستی عطا والی نزد اسٹیشن چوک جھنگ صدر پر ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں