جھنگ ‘ چوہدری کالونی میں دن دیہاڑے ڈکیتی ، تین ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات او رنقدی لوٹ لی

جمعرات 11 مئی 2017 12:32

جھنگ ‘ چوہدری کالونی میں دن دیہاڑے ڈکیتی ، تین ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات او رنقدی لوٹ لی
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) جھنگ کے علاقے چوہدری کالونی میں دن دیہاڑے ڈکیتی ، تین ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات او رنقدی لوٹ لی۔ ذرائع کیمطابق چوہدری کالونی میں نور محمد چیلہ کے گھر میں تین موٹرسائیکل سوار ڈاکو زبردستی داخل ہوگئے اور اہل خانہ کو یرغما ل بنا لیا۔

(جاری ہے)

گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دو لاکھ روپے کے قریب نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکو تیس منٹ تک وار دات میں مصروف رہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق تینوں ڈاکو نقاب پوش تھے۔واردات کی اطلاع 15 اور تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں