رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے جامع پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنرجھنگ

جمعرات 11 مئی 2017 23:20

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ہدایت کی ہے کہ ماہ صیام کے دوران سستے رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے ضروریہ بلاتعطل فراہم کرنے کے لئے جامع پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ گرانفروشوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے بھی چھاپہ مار ٹیمیں متحرک رہنی چاہیں تاکہ صارفین کو ناجائز منافع خوروں کے استحصال سے بچایا جا سکے ۔

انہوں نے یہ ہدایت ضلع میں سات رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد حسین، اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد سلیم کے علاوہ سیکورٹی برانچ،محکمہ زراعت ، لائیو سٹاک، مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجو دتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران صارفین کو معیاری اور سستے داموں کھانے پینے کی اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کیلئے ضلع بھر میں سات رمضان بازار منظم اور شاندار انداز میں لگائے جائینگے ۔

اس ضمن میں معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں مثالی فضا قائم کرنے کے حوالہ سے الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جائیگی اور صارفین کی سہولت کیلئے باتھ روم ، سایہ اور فری پارکنگ اور دیگر ضروری سہولت بھی فراہم کی جائینگی۔ڈپٹی کمشنر افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے ثمرات کوعام آدمی تک پہنچانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔بعد ازاں ضلع بھر میں سات سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کے حوالہ سے فیصلہ جات کئے گئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں