انسداد پولیو مہم کی نگرانی کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے، ڈپٹی کمشنر جھنگ

اتوار 14 مئی 2017 20:50

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محکمہ صحت کے افسران پر واضح کیا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی نگرانی کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے اور تمام مراحل تربیت یافتہ سٹاف کے ذریعے مکمل کئے جائیں کیونکہ انسداد پولیو ٹیموں کے کام کی سخت نگرانی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میںپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچائو کے حفاظتی قطرے پلا کر تین روزہ خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہی۔

اس دوران میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر حبیب احمد بٹر، سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ، سی اوہیلتھ ڈاکٹر حافظ غلام قادراور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے والدین کی آگاہی کے لئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لائے جائیں اوراوردیگر عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کو متحرک رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں