زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زونل چیف زرعی ترقیاتی بینک

اتوار 14 مئی 2017 20:50

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء) زونل چیف زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ جھنگ چوہدری سرفراز اعظم لودھرا نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، مضبو ط اور خوشحال کسان وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ حکومت زراعت کے شعبہ کی ترقی اور کسانوں کی بہتری کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ حکومت کی کسان دوست پالیسی کے تحت کساں کو فوری قرضے دے رہا ہے جس کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت نے کسانوں کی سہولت کیلئے دیہاتوں کے قریب بینک کی شاخیں کھول دی ہیں۔ E-Creditسکیم کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کو فوری اور بلاسود قرضے جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کسانوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اس لئے انہوں نے اس سکیم کا اجراء کیا ہے ۔ زرعی ترقیاتی بینک نے E-Creditسکیم کو خاص طور پر کامیاب کیا ہے اور کسانوں کو گھر گھر جا کر وزیراعلیٰ کے بلا سود قرضے سے متعلق معلوم فراہم کی ہیں۔ زرعی بینک جھنگ زون کے تمام برانچ منیجر ز کو ہدایات کی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کسان دوست پالیسی کو کامیاب کیا جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں