جمعیت علماء اسلام جھنگ کے زیر اہتمام سانحہ مستونگ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

پیر 15 مئی 2017 23:40

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام جھنگ کے زیر اہتمام پیر کو پریس کلب تا کچہری چوک تک سانحہ مستونگ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جے یو آئی پنجاب کے قائم مقام جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ ، ضلعی امیر ملک عبدالرزاق کھوکھر ، ضلعی ترجمان عبدالرحمن عزیز، خالد مصطفی ترک ، قاری طاہر محمود ، مولانا عبدالغفار احرار ، مصدوق حسین شاہ، حافظ محمد اسحاق ، امجداقبال ساجد ودیگرنے کی مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور ان کے قافلے پر حملہ جارحیت ہے‘ دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ریلی سے سابق نائب صدر بار چوہدری اصغر گجر ایڈووکیٹ ، ملک عبدالرزاق کھوکھر، ضلعی ترجمان عبدالرحمن عزیز، مولانا غلام حسین ، مولانا ساجد ، مولانا اسلم فاروقی،مولانا اقبال شیر وانی، مولانا سرور خان ، خالدمصطفی ترک ، پی ٹی آئی کے آصف ڈھڈی ودیگر نے خطاب کیا جبکہ ملک احسن ایڈووکیٹ ،مدثرایڈووکیٹ،چوھدری محمد اسلم ایڈووکیٹ،محمد نواز دھولکہ ایڈووکیٹ،محمد عرفان ایڈووکیٹ، سمیت وکلاء کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

lh/sak/msc2320

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں