مستونگ دھماکہ بزدلی کی انتہا اور امن تباہ کر نیکی سا ز ش ہے‘مہر اظہر عباس

منگل 16 مئی 2017 13:41

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر مہر اظہر عباس سیال نے کہا کہ مستونگ دھماکہ بزدلی کی انتہا اور امن تباہ کر نیکی سا ز ش ہے اسلام وملک دشمن عناصر علماء کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر ملک میں غلبہ اسلام کی جدوجہد کو ناکام بنانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مو لانا عبدالغفور حیدری کے قافلہ پر خود کش حملہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کر نا چاہتی ہیں مگر انہیں اپنے نا پاک عزائم میں ناکامی ہو گی انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ مستونگ دھماکہ میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے پھانسی پر لٹکایا جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں