سانحہ مستونگ کے شہدا کیلئے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر کی زیر صدرات دعائیہ تقریب

منگل 16 مئی 2017 22:08

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) سانحہ مستونگ کے شہدا کیلئے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر علی حسنین کی زیر صدرات دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ریسکیورز نے شر کت کی ، تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر علی حسنین نے کہا کہ سانحہ مستونگ میں شہید اور زخمی ہونیوالے افراد کے غم میں برابر کے شریک اور غمز دگان کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے کی جانیوالی دلیرانہ کارروائیوںکی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کا خاتمہ ہوچکا ہے، اب صرف چند بچے کھچے دہشت گرد بزدلانہ کاروائیاں کر رہے لیکن پاکستانی قوم باہمت قو م ہے، ہم ان کی ایسی کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ، ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں گئے، آخر میں سانحہ میں شہید ہونیوالے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمی افراد کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں