عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں، رانا محمد ارشد

منگل 16 مئی 2017 22:08

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کو صحت کی فوری اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالہ سے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور بنیادی و دیہی مراکز صحت میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع پرمریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات اورمفت ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک ، ایم پی اے خالد محمود سرگانہ، ایم ایس ڈاکٹرحبیب احمد بٹر اور دیگر افسران بھی موجود تھے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیااور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات اور ہسپتال میں صفائی کے نظام کو تسلی بخش قرار دیا، بعد ازاں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد نے ضلع کونسل سیکرٹریٹ میں چیئر مین ضلع کونسل بابر خان سیال سے ملاقات کی اور ضلع کی تعمیرو ترقی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں