ہائپر ٹینشن کے عالمی دن آگاہی واک

جمعہ 19 مئی 2017 00:50

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء)ہائپر ٹینشن کے عالمی دن پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیااورشہر بھر کے مختلف ہسپتالوں میں جا کر عوام کو آگاہی دی گئی۔آگاہی واک کی میزبانی فارما کمپنی کے جھنگ میں ہیڈ مہروز خان نے کی جب کہ اس موقع پر عہدیداروں اور شہریوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کے دوران شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ہائپر ٹینشن میں شریک عوامل اور اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر درج تھیں۔

اس موقع پرڈاکٹر ضیغم عباس کا کہنا تھا کہ ا نسانی زندگی میں سب سے زیادہ اہم انسان کی صحت ہوتی ہے اور اس کے لیے انسان کے دماغ اور دل کا فعال ہونا اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے، دونوں میں سے کسی ایک میں تھوڑی سی غیر فعالیت پورے جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں