تھیلسیمیا کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 19 مئی 2017 00:50

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء)تھیلسیمیا سے آگاہی کے حوالے سے ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ضلع کونسل کے جناح ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئر مین ضلع کونسل نواب بابر علی خان سیال تھے جبکہ تقریب میں ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی ، پرنسپل گورنمنٹ غزالی ڈگری پروفیسر منیف ظفر ، پنجاب تھلیسیمیا پریوینشن پروگرام کے صوبائی کوارڈینیٹر رانا محمد سعید نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تنظیم کے بانی و جنرل سیکرٹر ی محمد شہباز کا کہنا تھا کہ ا نہوں نے 26سال قبل جھنگ میں بلڈ ڈونر کی بنیا د رکھی اور تب سے وہ جھنگ کے شہریوں کو بلامعاوضہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ان سالوں میں بلڈ برادر کی جانب سے ضلع بھر میں 65 ہزار افراد کو اپنے ممبران کے ذریعے خون کا عطیہ دے چکے ہیں جبکہ تھلیسیما میں مبتلا پچیس ہزار بچوں کو خون کا عطیہ دیا جا چکا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں