ے 27 مئی تک ہفتہ انسداد یرقان منایا جائے گا، سی ای او ہیلتھ

ہفتہ 20 مئی 2017 20:34

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) 22 سے 27 مئی تک ہفتہ انسداد یرقان منایا جائے گا،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم ایس ڈی ایچ کیو حبیب اللہ بٹر اور سی ای او ہیلتھ شاہد سلیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی ہدایات کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسداد یرقان بارے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی، اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹس، اس کی روک تھام کے لیے ویکسین اور پی سی آر رپورٹس مفت فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں سی ای او ہیلتھ کا کہنا تھا کہ22 سے 27 مئی تک ہفتہ انسداد یرقان منایا جائے گا،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ہفتہ کے دوران ڈاکٹر ز کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد حصہ لے گی اور ا س دوران بنیادی مراکز صحت ‘ رورل ہیلتھ سنٹرز اور تحصیل ہیڈکوارٹر ز ہسپتالوں میں آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں