جیپ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق ،بچہ شدید زخمی

ہفتہ 20 مئی 2017 20:39

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) سر گودھا روڈ پر جیپ کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ ان کا تین سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق علی ولی پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار جیب نے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق جبکہ بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں