شوہر نے بیوی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا

پیر 29 مئی 2017 23:04

جھنگ ۔29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) جھنگ میں تھانہ قادر پور کے علاقے رتہ متہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا ہے 25سالہ معینہ فاطمہ کی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ قادر پور کے مطابق نواحی علاقے رتہ متہ میں عمران نامی نوجوان نے اپنی بیوی کو سوتے میں گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہوگیا مقتولہ معینہ فاطمہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ عمران کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتا ر کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں