جھنگ، تین روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش نہر سے برآمد

منگل 13 جون 2017 23:46

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء)تین روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش نہر سے برآمد ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے شورکوٹ کے نواحی علاقہ حویلی بہادر شاہ کے رہائشی35 سالہ خاور عباس ولد صدیق کی لاش چک نمبر498 کے قریب حویلی کینال لنک نہر سے مل گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حویلی بہادر شاہ کا رہائشی خاور عباس تین روز سے لاپتہ تھا ورثاء کو شک تھا کہ وہ نہر میں ڈوب گیا ہے۔ ریسکیو 1122شورکوٹ کی ٹیم نے سرچ آپریشن کر کے حویلی لنک نہر چک نمبر498کے قریب سے لاش کو برآمد کرلیا اور ورثاء کے حوالے کردیا۔ ورثاء کے مطابق خاور عباس کو مرگی کے دورے پڑتے تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں