متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات اور انتظامات کے تصدیقی سرٹیفکیٹ طلب

جمعرات 15 جون 2017 22:01

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء)صوبائی کابینہ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میںچیئر مین ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی / ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہوں سے متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات اور انتظامات کے تصدیقی سرٹیفیکیٹ طلب کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے فلڈسیزن 2017ء کے دوران متوقع ایمرجنسی کی صورت میں حفاظتی اور ریلیف کے انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اور اس حوالہ سے محکمہ انہار، ریونیو، تعلیم ، صحت، فیسکو، زراعت، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کی طر ف سے انتظامات مکمل کرنے کی رپورٹ پیش کی گئیں۔

اس ضمن میںڈپٹی کمشنر نے اپنے حالیہ مراسلہ کے تحت تمام محکوں کے سربراہوں کو مکمل کئے گئے حفاظتی اور ریلیف انتظامات کے تصدیقی سرٹیفکیٹ فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔مزید برآںضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام دریائے چناب کے دراج پتن کے مقام پر17جون بروز ہفتہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالہ سے تربیتی پروگرام (موک ایکسرسائز)کا انعقاد کیا جائیگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں