ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

جمعرات 15 جون 2017 22:01

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شیخ محمد نعیم جھنگ اور سول جج افشین بلال نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر جنرل سلامی دی گئی۔انہوںنے سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ محمد افضل جاوید اور ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ حق نواز کے ہمراہ جیل کا دورہ کیا۔خواتین وارڈ اور کچن اسیران کو چیک کیا۔نو عمر وارڈ کے لئے بنائی گئی کمپیو ٹر لیب ،قرشی فائونڈیشن کی ادویات اور ہسپتال میں موجود مختلف مشینو ں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ محمد نعیم اور ہمراہ ممبران ٹیوٹا ورکشاپ میاں اظہر حسین کھوکھر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریڈ کریسنٹ برانڈ جھنگ ، محمد عمران کوآرڈنیشن فرسٹ ایڈ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور مدثر حبیب جامی انسٹرکٹر ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ ٹرینر جھنگ نے اسیران میں 51 عددٹیوٹا ورکشاپ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ تمام سیکیو رٹی انتظامات کو سراہا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ نے معمولی نوعیت کے چار اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں