ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

جمعہ 23 جون 2017 00:20

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ریسکیورز ہر طرح سے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر انجینئر علی حسنین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو1122نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اس سلسلہ میں دریائے چناب پر مووک ایکسر سائز کر کے جوانوں کی صلاحیتوں کو جانچا گیا جوانوں کو دور حاضر کے مطابق بہترین ٹریننگ دی گئی ریسکیورز نے مشقوں کے دوران اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی حادثہ ، ایمر جنسی کی صورت میں ریسکیورز اپنے فرائض نیک نیتی سے سرانجام دیتے ہیں جوکہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیورز مکمل طور پر تیار ہیں سیلاب کی صورت میں متاثرین کو فوری امداد مہیا کی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ کم سے کم نقصان ہو۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں