پٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

جمعہ 23 جون 2017 00:20

ْ جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ جاوید افضل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری حق نواز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ جیل پولیس کے چاک و چوبنددستے نے سلامی دی۔پاکستان ریڈ کریسنٹ جھنگ کے تعاون سے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ مکمل کرنے والے 40ملازمین اور 10افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے 100اسیران کو بھی سرٹیفکیٹ دیے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صاحب کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ جاوید افضل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری حق نوازاور ریڈ کریسنٹ ڈسٹرکٹ سیکرٹری میاں اظہر حسین اور ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ ٹرینر آفیسر مدثر حبیب جامی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل کے متعدد حصوں کا دورہ کیا۔ اور غریب اسیران میں عیدالفطر کے حوالے سے کپڑے بھی تقسیم کیے، تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں