صحافیوں کے تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ صدر پریس کلب جھنگ

جمعہ 23 جون 2017 23:40

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)پریس کلب جھنگ کے صدر ملک لیاقت علی انجم نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر نے اپنی نوکری کو طوالت دینے کے لیے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش میں میڈیا کو للکارا ہے انہوں نے مقدس جامعہ میں درس وتدریس کی بجائے صحافیوں پر تشدد کی ایسی بدترین مثال قائم کی ہے جس پر آنیوالی نسلیں بھی شرمندہ ہو ں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگ یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز کا میڈیا ٹیم پر تشدد کے خلاف پریس کلب جھنگ کے باہر احتجاجی مظاہر ہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کلب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی لیاقت علی انجم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وائس چانسلرسمیت تشدد کرنیوالے سیکورٹی گارڈ ز پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے انہیں قرار واقعی سزاد ی جائے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں