ماہ رمضان میں 424دکانوں /ریڑھی بانوں کی چیکنگ کے دوران 627افراد کو 8لاکھ39ہزارروپے جرمانہ عائد

اتوار 25 جون 2017 22:50

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 424دکانوں /ریڑھی بانوں کی چیکنگ کے دوران 627افراد کو 8لاکھ39ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائدکئے گئے جبکہ ایک شخص کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا ، تمام پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس بلا امتیاز کارروائی کرکے ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے کارروائی جاری رکھیں ۔

وہ گزشتہ روز مرکزی رمضان بازارذیل گھرشہید روڈ، رمضان بازار سٹیلائٹ ٹائون اور رمضان بازار جھنگ سٹی کا اچانک دورہ کر رہے تھے جہاں انہوں نے سبزی ، پھل ، چینی، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کے اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کرکے چیزوں کے معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کے حوالہ سے خصوصی احکامات جاری کئے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میںعوام اور صارفین کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرکے اللہ کی خوشنودی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں