ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر میں ضلعی فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

منگل 4 جولائی 2017 23:36

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء)پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر میں ضلعی فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلعی فلڈ کنٹرول روم 24گھنٹے کام کریگا جہاں ٹیلی فون نمبر 047-9200110پر سیلابی صورتحال بارے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ پولیس ،صحت،سوئی گیس،فیسکو(واپڈا)، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان موثر رابطہ کیلئے کنٹرول روم میں حاضر رہیںگے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے دفاتر میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کرکے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں