ڈاکٹروں، نرسوں وردیگر سٹاف کو مجوزہ یونیفارم میں ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

جمعرات 6 جولائی 2017 01:00

جھنگ۔5 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں، نرسوں وردیگر سٹاف کو مجوزہ یونیفارم میں ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے۔ انہوںنے یہ ہدایات ہسپتال کے وزٹ کے دوران جاری کیں۔ اس موقع پر ہسپتال کے انتظامی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے شعبہ بیرونی مریضاں ، ایمرجنسی اور دیگر انڈور وارڈ ز کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈاکٹروں کے معائنہ روم میں مریضوں کے بیٹھنے اور تشخیص میں درکار فرنیچر کی فوی فراہمی کے حوالہ سے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہسپتال کے ڈاکٹر ز، نرسز اور دیگر سٹاف باقاعدہ یونیفام میں ڈیوٹی سرانجام دیں جس سے نہ صرف سیکورٹی سٹاف کو اپنے کام میں آسانی ہوگی بلکہ مریضوں اور انکے لواحقین کو علاج معالجہ میں عملہ سے فوری رابطہ کے حوالہ سے مدد بھی حاصل ہوگی۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشی میں ہسپتال انتظامیہ نے تمام شعبوں کے سربراہوں کو عمل درآمد کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں