جھنگ سے سرگودھا آنیوالی تیز رفتار مسافر بس 88 بائی پاس کے قریب نالہ میں جا گری‘ حادثہ میں 2 کمسن بچیاں جاں بحق، خواتین اور مرد سمیت19 افراد زخمی

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) جھنگ سے سرگودھا آنیوالی تیز رفتار مسافر بس 88 بائی پاس کے قریب نالہ میں جا گری‘ حادثہ میں 2 کمسن بچیاں جاں بحق جبکہ خواتین اور مرد سمیت19 افراد زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھنگ سے سرگودھا آنیوالی مسافر بس نمبریKUT-1212جب شاہین آباد روڈ88 بائی پاس کے قریب پہنچی تو آگے جانے والی مسافر بس سے ریس لگ گئی جس کے نتیجے میں مسافر بس نالہ میں جا گری واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اور متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مسافر بس میں موجود زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا ۔

حادثہ میں19 افراد جن میں خواتین‘ بچے اور مرد شامل ہیں زخمی ہوئے ۔حادثہ میں2بچیاں سونیا اور فضاء جو بھلوال کی رہائشی بتائی گئی ہیں جاں بحق ہوئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے معمولی زخمی9 افراد کو فوری طبی امداد دی جبکہ 10 شدید زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں