کا شتکاروں کی خوشحالی کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے خصوصی کائونٹر قائم

ہفتہ 15 جولائی 2017 00:50

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پرکا شتکاروں /کسانوں اور زمینداروں کی خوشحالی کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور اس ضمن میں تحصیل سطح پر قائم اراضی ریکارڈ سنٹر وں میں خصوصی کائونٹربھی قائم کئے جا چکے ہیں،یہ بات زراعت آفیسرٹیکنکل محمد طلحہ شیخ نے ایک بریفنگ کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹراور اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی زیر نگرانی کاشتکاروں کو فصل ربیع کیلئے 25ہزار روپے فی ایکڑ اور فصل خریف کیلئے 40ہزار روپے فی ایکٹر قرضہ جات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوںنے کہا کہ کاشتکاراپنے متعلقہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں اصل قومی شناختی کارڈ ، موبائل نمبر اور زمین کی تفصیل کے ہمراہ جبکہ مزراعین اور ٹھیکدار بھی زمین کے اصل مالک کے اجازت نامہ ، شناختی کارڈ کی کاپی ، موبائل نمبر اور زمین کی تفصیل کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

انہوںنے مزید بتایا کہ اراضی ریکارڈ سنٹروں کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ زراعت کے عملہ کی معاونت سے کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کا کام مکمل کریں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں