شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا

ہفتہ 15 جولائی 2017 00:50

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء) جھنگ کے نواحی علاقے موچیوالہ کے علاقے چک 214 میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ فائرنگ سے ماسٹر حبیب نامی شخص بھی زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق محمد یسین نا می شخص نے گھریلو نا چاقی پرفائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا جبکہ اس دوران ماسٹر حبیب نا می شخص بھی زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اس کی حالت نا زک بتائی جا رہی ہے ۔مقتو لہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ملزم نے خود پولیس کو گرفتاری دے دی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں