جھنگ کے 4طلباء و طالبات نے فیصل آباد بورڈ کے میٹر ک کے سالانہ امتحانات میں 6پوزیشنز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 26 جولائی 2017 20:40

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) :چناب کالج جھنگ کے 4طلباء و طالبات نے فیصل آباد بورڈ کے میٹر ک کے سالانہ امتحانات میں اوور آل فرسٹ و سیکنڈ گرلز سمیت 6پوزیشنز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کی جانب سے منگل کے روز نتائج کے اعلان کے موقع پر بتایاگیا کہ چناب کالج جھنگ کی طالبہ مریم زہرہ نے 1100میں سے 1090 نمبر حاصل کر کے اوور آل فرسٹ پوزیشن حاصل کی جبکہ وہ مذکورہ نمبروں کے ساتھ سائنس گروپ گرلز میں بھی ٹاپ سکورر اور فرسٹ پوزیشن پر رہیں۔

اسی طرح چناب کالج جھنگ کی طالبہ رکزہ سعید نے کل 1100میں سے 1087نمبر حاصل کر کے اوور آل سیکنڈ پوزیشن حاصل کی نیز وہ مذکورہ نمبروں کے ساتھ سائنس گروپ گرلز میں بھی سیکنڈ پوزیشن پر رہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح چناب کالج جھنگ کے طالب علم محمد حمزہ بلوچ نے کل 1100میں سے 1084نمبر حاصل کر کے سائنس گروپ بوائز میں اوور آل سیکنڈ پوزیشن حاصل کی نیز وہ انہی نمبروں کے ساتھ سائنس گروپ بوائز میں بھی دوسرے نمبر پر رہے۔

انہوںنے بتایاکہ چناب کالج جھنگ کے طالب علم محمد وقاص شوکت نے 1100میں سے 1083نمبر حاصل کر کے سائنس گروپ بوائز میں تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔نتائج کے اعلان اور انعامات کی تقسیم کے موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے اپنی اس شا ندار کامیابی کو اپنے اساتذہ کی دن رات محنت ، شبانہ روز لگن ، فرض شناسی اور بہترین تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کی دعائوں کا نتیجہ بھی قرار دیا۔انہوںنے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ آئندہ اس سے بھی زیادہ محنت کر کے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں