ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوجدید ڈیجیٹل سسٹم سے آراستہ کیا جا رہا ہے‘ ڈپٹی کمشنر

اتوار 30 جولائی 2017 23:00

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی صحت کے شعبہ میں خصوصی دلچسپی کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوجدید ڈیجیٹل سسٹم سے آراستہ کیا جا رہا ہے‘ اس حوالہ سے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ موجودہ سہولتوں میں وسعت لانے کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملددرآمد جاری ہے۔ اس ضمن میں ارکان پارلیمنٹ کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہ براہ راست رابطہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک نے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالہ سے ارکان پارلمنٹ کو بریفنگ کے دوران کہی۔ اراکین پارلیمنٹ خالد محمود سرگانہ، محمد خان بلوچ مسرور نواز، عون عباس، میاں محمد اعظم چیلہ، چیئر مین ضلع کونسل بابرعلی خان سیال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ حبیب احمد بٹر، چیف ایگزیکٹیوآفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد سلیم اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ حکومت خطیر رقم کے خرچ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی ترقی پر یکساں توجہ دے رہی ہے۔ اس ضمن میں مریضوں اور انکے لواحقین کومفت علاج معالجہ کی ہر ممکن حد تک سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوجدید ڈیجیٹل سسٹم سے آراستہ کیا جا رہاہے اور انشاء اللہ ہسپتال کی بحالی کے ہدف کوبہت جلد مکمل کر لیا جائیگا انہوںنے تفصیلات کے دوران بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ، کینٹین، اضافی او پی ڈی کوریڈور، آئی ٹی لیب،مریضوں اور انکے لواحقین کے بیٹھنے کے انتظامات کومکمل کیا جا چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ شعبہ بیرونی مریضاں اور فارمیسی کی توسیع،ایمرجنسی ، سی سی یونٹ کی اپ گریڈیشن اور آئی سی یونٹ کا قیام عمل میں لانے کے منصوبہ جات ماسٹر پلان میں شامل ہیں جن کی منظوری کے بعد جلد ہی کام کا آغازکر دیا جائیگا جس سے مریضوں کو علاج معالجہ کی تیز رفتار سہولیات ،مثالی صاف ستھر اور خوشگوارا ماحول میسر آئیگا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر اراکین پارلیمنٹ نے ہسپتال کے جدید نظام کوتسلی بخش اور سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوخصوصی مبارکباد پیش کی۔مزیدں برآں ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ روم، نرسری چلڈرن وارڈ، میڈیکل وارڈ ، ایمر جنسی ، سٹی سکین لیب، ڈینگی وارڈ، یورالوجی وارڈ اور دیگر شعبوں کے انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران اور اتنظامی عملہ کو مریضوں اور انکے لواحقین کو مفت علاج معالجہ کے حوالہ سے تعاون کو موثر بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں