ڈپٹی کمشنر کی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران کے ساتھ میٹنگ

منگل 8 اگست 2017 22:58

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں حکومت پنجاب کی طرف سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی تبدیلی کے حوالہ سے جاری مہم کا جائزہ لیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد جاوید نے بتایا کہ محکمہ کی ٹیموں نے گزشتہ تین ماہ کے دوران تین ہزار سے زائد گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کو تبدیل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پرگاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی چیکنگ کے کام میں مزید تیزی لانے کے حوالہ سے ٹیموںکوعملی طور پر متحر ک کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاہم وہ ذاتی طور پر تمام امور کی نگرانی بھی کریں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں