آزادی پاکستان کی تقریبات کے حوالہ سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر میں مقابلہ جات

منگل 8 اگست 2017 22:58

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں آزادی پاکستان کی تقریبات کے حوالہ سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر میںنعت خوانی ، قرأت، ملی نغمیں اور آرٹ کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جن کی صدارت پر نسپل کالج پروفیسر مسزعابدہ شہباز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شریف خان بلوچ نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالجز نے قیام پاکستان کے حوالہ سے تاریخی بس منظر پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کوآزادی پاکستان کے بارے آگہی دیتے ہوئے اکابرین ملت کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے قومی ترانہ اور ملی نغمیں گا ئے جبکہ تقریب کے دوران طالبات میں تقریری مقابلہ جات ہوئے بعد ازان مہمان خصوصی پرنسپل کالج نے اول،دوئم اور سوئم آنیوالی طلباء و طالبات میںانعامات اور تعریفی سر ٹیفیکیٹ تقسیم کئے مزید برآں تقریب کے اختتام پر پاکستان کی تعمیرو ترقی، بلندی درجات اوراستحکام و خوشحالی کیلئے دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں