چوہدری محمد وحید اختر روٹری کلب جھنگ سینٹرل کے صدرمقرر

منگل 15 اگست 2017 16:38

جھنگ/فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) جھنگ کے صحافی ، کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری محمد وحید اختر کو روٹری کلب جھنگ سینٹرل کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے ، روٹری کلب کے ذرائع نے بتایا کہ انکا انتخاب سال 2017-18ء کیلئے بطور صدر جھنگ سینٹرل ڈسٹرکٹ 3272کیا گیا ہے،انہوںنے توقع ظاہر کی کہ موصوف روٹری کلب کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے،دریں اثناء روٹری کلب جھنگ سینٹرل ، پریس کلب جھنگ ، جھنگ یونین آف جرنلسٹس جھنگ ، ڈسٹرکٹ کنزیومر ز کمیٹی جھنگ ، ضلعی انجمن تاجران جھنگ ، پاکستان انجمن نابینا جھنگ اور دیگر سیاسی ، سماجی ، عوامی ، فلاحی ، دینی تنظیموں نے چوہدری محمد وحید اختر کی بطور صدر روٹری کلب جھنگ سنٹرل تقرری پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں