ڈپٹی کمشنر کا ممبر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ

ہفتہ 19 اگست 2017 23:13

جھنگ ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ممبر صوبائی اسمبلی خرم خان سیال کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہفتہ صحت کے حوالہ سے اختتامی روز تحفظ صحت کیمپ کا معائنہ کیا اور اس موقع پر مریضوں اور تعینات عملہ سے عوام کو پہنچائی جانے والی علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں۔

ایم ایس ڈاکٹر حبیب احمد بٹر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہفتہ صحت کے حوالہ سے قائم تحفظ صحت کیمپ میں آنے والے تمام مردو خواتین مریضوں کی رجسٹریشن ، تشخیص ، درکار ٹیسٹ اور مفت ادویات کی فراہمی کو سو فیصد مکمل کیا گیا ہے اور اس ضمن میں ڈیٹا بھی مرتب کیا گیا ہے جس سے مختلف علاقوں میں امراض اور مریضوں کی تعداد کے علاوہ انہیں درکار ادویات بارے مکمل ریکارڈ تیار کیا گیا ہے جس سے مریضوں کے علاج معالجہ کا فالو اپ بھی کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید بتایا کہ پانچ روزہ ہفتہ تحفظ کیمپ کے دوران جہاں مختلف امراض کا شکار ہزاروں مریضوں کو علاج معالجہ اور مفت ادویات کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں وہاں ہسپتال کے شعبہ میڈیکل ایمرجنسی ، ٹراما سنٹر اور تمام اندورنی مریضاں شعبہ جات میں معمول کے مطابق مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا۔ ڈپٹی کمشنرنے کیمپ کی کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ اور ماتحت عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی بلاتقریق و امتیاز ہیلتھ کی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی پروگرام پر عمل درآمد پر کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں