ٹریفک حادثہ میں دو معصوم طالب علم ہلاک

جمعرات 24 اگست 2017 00:11

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دو معصوم طالب علم ہلاک ہو گئے۔جبکہ ایک طالب علم اور چنگ چی رکشہ کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح ایک چنگ چی رکشہ طالب علموں کو سکول چھوڑنے کے لئے روانہ ہوا جب یہ سرگودھا روڈ پر موڑ منڈی سٹاپ پر پہنچا تو ایک تیز رفتار ڈمپر نے اسے ٹکر ماردی جس سے تیسری کلاس کا طالب علم نو سالہ حسیب اور دوسری کلاس کا طالب علم آٹھ سالہ محمد عثمان موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک طالب علم اور چنگ چی رکشہ کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

جنہیں ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا جھاں اُنکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔ پہلیس نے ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور ڈمپر کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ دو معصوم بشوں کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور جھنگ سرگودھا رہاد بلاک کر دی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں