صحت خدمت ایوارڈ" کی خصوصی تقریب کا انعقاد

جمعرات 24 اگست 2017 23:50

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت محکمہ صحت کے زیر اہتمام" صحت خدمت ایوارڈ" کی خصوصی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک تھے جبکہ چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شیخ محمد اکرم، خرم خان سیال، خالد غنی اور محمد خان بلوچ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ حبیب احمد بٹر، چیف ایگزیکٹیوآفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد سلیم کے علاوہ محکمہ صحت کے انتظامی افسران و عملہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہاہے کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات صحیح معنوں میں مریضوں تک پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہسپتالوں میں طبی انتظامات کو بھی باقاعدگی سے چیک کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سٹیٹ ہولڈز عوامی خدمت کا تہیہ کر لیں تو مریضوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی میں کبھی کمی نہیں آئیگی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر کے صحت مراکز میں ہسپتال انتظامیہ، نرسنگ سٹاف اور دیگر عملہ کا محنت اور جانفشانی سے ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا انکی کامبابی کی دلیل ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض ملک نے ضلع بھرکے شعبہ صحت میں جذبہ خدمت خلق کے حوالہ سے بہتر کارکردگی کے حامل ہسپتال انتظامیہ،ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور دیگر عملہ کولاکھوں روپے کے کیش انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اس دوران چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شیخ محمد اکرم، خرم خان سیال، خالد غنی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ حبیب احمد بٹراور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد سلیم بھی موجود تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں