جھنگ، تھانے میں خودسوزی کرنے والا شخص 3 روزبعد ہسپتال میں دم توڑ گیا

اتوار 27 اگست 2017 14:10

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2017ء)تھانے میںخودسوزی کرنے والا شخص 3 روزبعد ہسپتال میں دم توڑ گیا،نجی ٹی وی کے مطابق صفدر نے بیوی سے مبینہ زیادتی کیخلاف تھانہ اٹھارہ ہزاری میں درخواست دے رکھی تھی ، ملزموں کی عدم گرفتاری پر صفدر نے تھانے میں خود کو آگ لگا لی تھی، تین روززیر علاج رہنے کے بعد صفدر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا تھا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں