دریائے جہلم میں ڈوب کر چار افراد جاں بحق

منگل 29 اگست 2017 23:17

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2017ء) دریائے جہلم میں ڈوب کر چار افراد جا ں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے 4 افراد جن میں باپ اُس کے دو بیٹے اور ایک دوسرا فرد شامل تھا دریائے جہلم میں پیرانوالا پتن پر جھنگ خوشاب روڈ کے قریب مچھلی کا شکار کر رہے تھے کہ گہرے پانی کے اندر جانے سے تینوں غوطے کھاتے ہوئے ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے ریسکیو 1122کو اطلاع کی تو موقع پر پہنچ کر ریسکیو سٹاف نے آپریشن شروع کیا تاحال ایک شخص کی نعش نکالی گئی جسکی شاخت پرویز خان سکنہ چک نمبر 283 ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طور پر ہوئی۔ دیگر افراد کی نعشوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو کا آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں