ضلع بھر میں محرالحرام کو پرامن طریقے سے منانے کیلئے ہر ممکن حفاظتی و انتظامی اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 8 ستمبر 2017 23:50

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء)ضلع بھر میں محرالحرام کو پرامن طریقے سے منانے کیلئے ہر ممکن حفاظتی و انتظامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس حوالہ سے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوسجاد احمد خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہارون رشیداور چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ حبیب احمد بٹر، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد سلیم اورچیف افسران ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی سمیت ، ایکسین ہائی وے ، بلڈنگ، واپڈا، سوئی گیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز محرم الحرام پلان کو حتمی شکل دیں اور اس حوالہ سے تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت کے تحت موثر انتظامات کویقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے محرم الحرام کے دوران مرکزی جلوسوںکے راستوں سے تجاوزات کے خاتمہ ،صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنرنے میونسپل کمیٹی کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے حوالہ سے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،لائٹنگ، جرنیٹرز اور واک تھرو گیٹس کی دستیابی کے علاوہ مانیٹرنگ کیلئے دیگر انتظامات کو فی الفور حتمی شکل دیں اس ضمن میںکسی قسم کی سستی اور لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں ڈی سی آفس، ڈی پی او آفس اور چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کئے جائینگے جس کیلئے متعلقہ سٹاف کاڈیوٹی روسٹر جاری کیا جائیگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں