ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کی ہدایت پر موچیوالہ میںموک ایکسرسائز کاانعقاد

جمعہ 8 ستمبر 2017 23:50

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ایس ایس پی مجاہد اکبرکی ہدائت پرگورنمنٹ بوائزہائی سکول چک نمبر 214۔ ج ب موچیوالہ میںموک ایکسرسائز کاانعقادکیاگیا جس میںایس ایچ اوموچیوالہ، ضلعی پولیس ،ایلیٹ ٹیمز، کیو آر ایف ٹیم،سی ٹی ڈی پولیس، ریسکیو 1122۔ بم ڈسپوزل سکوارڈ، سپیشل برانچ اور دیگرمتعلقہ محکموں نے شرکت کی ۔

موک ایکسرسائز کے دوران فرضی2۔ دہشت گردوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موچیوالہ پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

حملہ کے فوراً بعد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے پرنسپل نے ایمرجنسی سائرن بجایا اور سپیشل ایمرجنسی نمبر پر کال کی جس کے جواب میں ضلعی پولیس اورایلیٹ ٹیمزنے بروقت پہنچ کرردعمل کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا دہشت گرد مارا گیا۔

اس حملہ میں سکول کا ایک طالبعلم زخمی ہوا جس کو فوری طور پر 1122نے مہارت کے ساتھ طبی امداددی اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسر سائز کامقصداداروں کی صلاحیت اور ان کے آپس میں رابطے کوجانچنا تھاتاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے آسانی کے ساتھ نپٹاجاسکے۔ آخر میں اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیاگیا اور اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں