تحریک استحکام پاکستان کونسل (رجسٹرڈ ) کے زیر اہتمام جھنگ سے گورنمنٹ ایم بی ہائی سکول ریل بازار جھنگ صدر کے پرنسپل مہر طالب حسین کو قائد اعظم ایوارڈ سے نوازاگیا

جمعہ 8 ستمبر 2017 23:50

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء) تحریک استحکام پاکستان کونسل (رجسٹرڈ ) کے زیر اہتمام 6 ستمبر 2017 کو لاہور میں ڈاکٹر مجید نظامی آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب میں ضلع جھنگ سے گورنمنٹ ایم بی ہائی سکول ریل بازار جھنگ صدر کے پرنسپل مہر طالب حسین کو قائد اعظم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ گورنر پنجاب میاں رفیق رجوانہ نے انہیں اپنے دست مبارک سے دیا۔

(جاری ہے)

قائد اعظم ایوارڈ ملنے پر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جھنگ کے صدر محمد انور جپہ ، سیکرٹری جنرل محمد سعید احمد و دیگر اراکین اور عوامی و سماجی حلقوں سے سکول ہذا کے پرنسپل اور سٹاف کو زیر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی اساتذہ کرام اور پرنسپل اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے طلباء کی درست سمت میں بہترین تربیت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں