ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوںکی سہولت کیلئے اضافی کائونٹرز قائم کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 9 ستمبر 2017 23:16

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو انتظار و قطار کی زحمت سے بچانے کیلئے اضافی کائونٹرز قائم کئے جائیں تاکہ مریض کم سے کم وقت میں طبی سہولیات حاصل کرسکیں۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے معائنہ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں سمیت دیگر مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا اور ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری،صفائی ستھرائی،مریضوں کے علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ خواتین اور بزرگ مریضوں کو مزید بہتر انداز میں درکار سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مریض ہسپتال کی کارکردگی سے مطمئن ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن و تزئین و آرائش کا منصوبہ جلد مکمل کریں اس ضمن میں اعلیٰ تعمیراتی معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر نے ہسپتال کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین تعمیراتی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں