محکمہ میں ملازمین کی بھرتی کے تمام مراحل میرٹ پر مکمل کئے جائیں، ڈپٹی کمشنرجھنگ

منگل 12 ستمبر 2017 23:56

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ میں ملازمین کی بھرتی کے تمام مراحل میرٹ پر مکمل کئے جائیں، اس ضمن میں کسی سطح پر جانبداری ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کمپری ہنسیوماڈل ہائی سکول سیٹیلائٹ ٹائون میں محکمہ صحت کے کمپیوٹر آپریٹر زکے جاری ٹیسٹ کے مراحل کی نگرانی کے دوران ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی اہلیت کی جانچ پڑتال کے حوالہ سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا جس کا براہ راست تعلق محکمانہ کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل سے ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں