تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سواردو افراد کو روندڈالا

منگل 12 ستمبر 2017 23:56

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء)یز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو روندڈالا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شالیمار ٹرانسپورٹ کمپنی کی ائر کنڈیشنڈ بس لیہ سے لاہور جارہی تھی کہ گڑھ مہاراجہ کے قریب ایک گاڑی کو اور ٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل کو روندڈالا جس کے نتیجہ میں گڑھ مہاراجہ کے رہائشی دو افراد سید لیاقت شاہ المعروف گڈو شاہ اور علی عباس شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اُنکی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں