ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد زخمی

بدھ 13 ستمبر 2017 22:58

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ گوجرہ روڈ پر آشیانہ کاٹن فیکٹری کے قریب پیش ّیا جہاں ایک گدھا گاڑی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد عبدالزاق اور عامر شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ سرگودھا روڈ پر چنڈ پُل کے ٹال پلازہ پر پیش آیا جہاں ایک گدھا گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی ۔موٹر سائیکل سوار محمد اسلم شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا جہاں اُ نکا علاج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں